كيا آپ سعودی عرب كا ورک، اسٹوڈنٹ،يا ٹورسٹ، ویزہ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ گائیڈ آپ کے لیے ہے۔ یہاں ہم نے ان سوالات کے جوابات دیے ہیں جو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں
ورک ویزہ اور ٹورسٹ ویزہ میں کیا فرق ہے؟
جواب: ورک ویزہ کام کرنے کے لیے ہوتا ہے اور اس کے لیے جاب آفر یا اسپانسر ضروری ہے، جبکہ ٹورسٹ ویزہ صرف گھومنے پھرنے کے لیے ہوتا ہے اور اس میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
ویزہ اپلائی کرنے کے لیے کیا کیا چاہیے؟
جواب: درست پاسپورٹ، ویزہ فارم، فوٹو، بینک اسٹیٹمنٹ، فلائٹ ریزرویشن اور بعض اوقات میڈیکل رپورٹ یا پولیس کلیئرنس۔
ویزہ اپلائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
جواب: آن لائن فارم پُر کریں، فیس جمع کروائیں، اپائنٹمنٹ لیں، قونصل خانے میں کاغذات جمع کرائیں اور انٹرویو دیں۔
ویزہ لگنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
ہر ملک کے حساب سے مختلف ہے، عام طور پر 7 دن سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
ویزہ مسترد ہونے کی عام وجوہات کیا ہیں؟
جواب: ناکافی کاغذات، کمزور بینک اسٹیٹمنٹ، غلط معلومات یا پچھلے ویزہ رولز کی خلاف ورزی۔
ویزہ اسٹیٹس کیسے چیک کریں؟
جواب: جس ملک میں اپلائی کیا ہے، اس کے سرکاری ویزہ پورٹل پر پاسپورٹ نمبر اور اپلیکیشن آئی ڈی ڈال کر چیک کریں۔
ورک ویزہ کے لیے اسپانسر کیسے ملتا ہے؟
جواب: مستند جاب پورٹلز، کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ یا بھروسہ مند ایجنٹ کے ذریعے۔
کیا ویزہ بغیر ایجنٹ کے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں، اگر آپ خود فارم بھرنے اور ڈاکومنٹس تیار کرنے میں ماہر ہیں تو بغیر ایجنٹ کے بھی ویزہ مل سکتا ہے۔