آپ سفر کر رہے ہیں تو کن اشیاء کو اپنے ساتھ رکھیں-
پیکنگ میں ایسی ضروری چیزیں شامل کریں جن سے آپ کے سفر میں آسانی ہو اور وہ اشیاءوزن میں کم ہوں-.
ان ضروری چیزوں میں جو چیزیں ہم آپکو بتا رہے ہیں وہ آپ کے سفراور آپ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گی۔ یہ چیزیں آپ کو موسم کے تناسب سے اپنے ساتھ رکھنا ہیں۔ اگر آپ فروری سے اکتوبر کے درمیان سعودی عرب کے کیلیے سفر کر رہے ہیں تو آپ کو اپنے لباس میں ٹھندے کپروں کو شامل کریں۔ جب کہ نومبر سے جنوری اور کبھی کبھی فروری کے آخر تک گرم کپڑوں کو ساتھ رکھیں۔ عمر رسیدہ افراد ہر موسم میں ایک شال اور کم از کم ایک گرم سوٹ ساتھ رکھیں۔ سفر کیلیے نکلتے وقت اپنی ضروری اور روز مرہ کی دوائیں ساتھ لائیں۔ ان دواؤں میں جسم درد سر درد اور اگر آپ کسی بیماری کے علاج کیلیے دوا استعمال کر ریے ہیں تو وہ ساتھ رکھیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کا لکھا گیا نسخہ ساتھ رکھیں۔